دبئی میں رہنے والی خاتون نے عمران خان کی حکومت بننے کے بعد کتنا پیسہ پاکستان منتقل کیا؟جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اینکر پرسن نادیہ مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی دبئی میں رہنے والی ایک خاتون دوست نے عمران خان کی حکومت آنے کے بعد اپنا سارا پیسہ پاکستان منتقل کردیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اینکر نادیہ مرزا نے کہا کہ کل سالوں بعد نجی ایئرلائن سے وابستہ ایک پرانی دوست دبئی سے آئی، بولی ’جب سے خان کی حکومت آئی ہے میں نے اپنا تمام پیسہ پاکستان کے بینک میں رکھ دیا ہے، خان کے وزیراعظم بننے سے ہمیں بیرون ملک عزت ملنے لگی ہے، جہاں جاتی ہوں لوگ کہتے ہیں ، ہم عمران خان سے پیار کرتے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر مشروط طور پر اجازت ملنے کے بعد علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے مشروط طور پر بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے اپنے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔ نواز شریف کے فیصلے کے بعد سکیورٹی بانڈ کے معاملے پر شریف فیملی نے عدالت سے رجوع کرنے کے آپشن پر غور شروع کردیا ہے-

شریف فیملی نے اس سلسلے میں اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف وکلا سے مشاورت کے بعد نواز شریف کے علاج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ وہ 4 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جاسکیں گے اور اس کیلئے انہیں یا شہباز شریف کو 7 ارب روپے کے شورٹی بانڈ جمع کرانا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں