غریب والدین کے نوجوا ن بیٹے نے موٹر سائیکل کے حصول کی خواہش پوری نہ ہونے پر خود کشی کر لی

کوٹلی آزاد کشمیر(راجہ عابد بشیر) کھوئیرٹہ میں نوجوان نے موٹر سائیکل کی خواہش پوری نہ ہونے پر خودکشی کر لی-تفضیلات کے مطابق کوٹلی کی تحیصل کھوئی رٹہ نے نو عمر نوجوان نےغریب والدین کی طرف سے موٹر سائیکل کے حصول کی خواہش پوری نا کیے جانے پر زندگی کا چراغ گل کردیا،16سالہ نوجوان کا تعلق فتح پور دیہاڑی باغ سے تھا،نوجوان علی شان ولد محمد زمان ساکن فتح پور دیہاڑی باغ عمر 16سال قوم مغل نے اپنی گردن میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی-

نوجوان نےایک دن قبل بھی خودکشی کی کوشش کی تھی،علی شان گھر والوں سے موٹر سائیکل لیکر دینے کی ضد کررہاتھا،غریب والدین خواہش پوری نہ کرسکے، نوجوان نے جذبات میں آکر خودکشی کی، نوجوان کی ڈیڈ باڈی کوٹی ایچ کیو ہسپتال کھوئیرٹہ لایاگیا،طبی معائنہ اور ضروری کارروائی کے بعدتھانہ پولیس کھوئیرٹہ نے نعش کو ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں