نواز شریف نے کبھی پاکستان کی غیرت، حرمت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ سردار جبران خادم

خ یو اے ای (سٹیٹ ویوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ متحدہ عرب امارات کے رہنماء سردار جبران خادم نے کہا ہے کہ قوم میاں نواز شریف کی جلد صحتیابی کیلیے دعا گو ہے۔ ملکی ترتی اور معیشت کی مضبوطی کی طرح دفاع وطن کے لیے بھی نوازشریف کی خدمات بے مثال ہیں۔ ‎ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو تھے، دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کے کردار کی قوم معترف تھی اور رہے گی۔ اللہ کا کرم ہے کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا بھی مسلم لیگ ن کے سر ہے۔ نوازشریف نے بیرونی دباؤ اور آفرز کو مسترد کر کے ملکی مفاد کو ترجیح دی۔

جبران خادم کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف نے کبھی پاکستان کی غیرت، حرمت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ملکی ترتی اور معیشت کی مضبوطی کی طرح دفاع وطن کے لیے بھی نوازشریف کی خدمات بے مثال ہیں۔ ‎ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو تھے، دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کے کردار کی قوم معترف تھی اور رہے گی۔

یوتھ ونگ رہنماء کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام سے وابستہ سائنسدان اور مسلح افواج پاکستان کا فخر ہیں۔ مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں