کشمیریونائیٹڈ دبئی کے ٹرائلز مکمل،انتظامیہ کاپی ایس ایل میں کشمیرکی ٹیم شامل کرانے کا عزم

دبئی(سٹیٹ ویوز)کشمیریونائیٹڈ دبئی کے ٹرائلز گزشتہ روز المدینہ کرکٹ اکیڈمی شارجہ میں منعقد ہوئے۔ پاکستان کے ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر نے کھلاڑیوں سے ٹرائلز لیے جبکہ کشمیر یونائیٹڈ کے سی ای او نیئر شہزاد عباسی ،محمد الطاف اور انگلینڈ سے آئے ہوئے لیول ٹو کے کوچ رضوان جاوید سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے جبکہ سجاد عباسی ایونٹ آرگنائزر ا ن کے ساتھ طاہر صادق موجود تھے۔

پاکستان پریس کلب اسلام آباد کے عابد عباسی، چنار ونگ آزاد کشمیر کے داؤد شریف اور طارق عباسی نے خصو صی شرکت کی۔آزاد کشمیر مقبو ضہ کشمیر اور پاکستان سے کثیر تعداد میں کھلا ڑیوں نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منواتے ہوئے سلیکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔منتخب ہونے والی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد متوقع ہے۔

ذولقرنین حیدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صرف کشمیر کی بزنس کمیونٹی کو آگے آنا ہو گا اور لشمیر یونائیٹڈ کے پلیٹ فارم کو مظبوط کر کے اس ٹیم کو آگے تک لانا ہو گا تا کہ کشمیر کی ٹیم آئندہ پی ایس ایل کا حصہ بنے آخر میں ذوالقرنین نے نیئر شہزاد عباسی کی کشمیر کی کر کٹ کےکوششوں کوسراہا۔

اسلام آباد پریس کلب کے عابد عباسی نے نئیر شہزاد عباسی ،ساجد عباسی اور آررگنائزر کو مبارک باد کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کا یقین دلا یا انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صرف پلیٹ فارم ملنے کی دیر تھی جو کشمیر یونائیٹڈ دبئی کے نام سے ایک بہترین پلیٹ فارم ملا ہے اور اب تمام کشمیری براداری کو آگے آکر اس سسٹم کو کامیاب کرنا ہے۔

نیئر عباسی نے کشمیر یونائیٹڈ ٹیم کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا اور تمام کشمیری کمیونٹی کو دعوت دی کہ وہ کشمیر یونائیٹڈ ٹیم کو سپورٹ کریں تا کہ کشمیر کے کھلاڑیوں کو اپنی صلا حیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے اور کشمیر یونائیٹڈ ٹیم آئندہ پی ایس ایل کا حصہ بنے۔نیئر شزاد عباسی نے خصو صی طور پر ساجد عباسی معروف بزنس مین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے کشمیر یونائیٹڈ کے لیے بھر پور تعاون کیا اور امید ظاہر کی کی اس طرح باقی لوگ بھی اس پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے کے لیے آگے آئیں تا کہ ہم اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئےنوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں مدد کریں۔

نیئر عباسی نے ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر فرسٹ کلا س پلیئر محمد الطاف اور انگلینڈ سے آئے ہوئے لیول ٹو کے کوچ رضوان جاوید کا خصو صی شکریہ ادا کیا جنھوں نے کھلاڑیوں کی سلیکشن میں بھر پور تعاون کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں