کشمیر پر ہندوستانی تسلط کو دیکھ کر آپ کی غیرت جوش نہیں مارتی لیکن ۔۔۔حامد میرنے حکومت کوآئینہ دکھا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر حکومت پر برس پڑے ،کہتے ہیں کہ حکمران مسئلہ کشمیر کا نام لے کرپاکستان کے سیاسی اور معاشی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں، کشمیر پر ہندوستانی قبضے سے ان کی غیرت جوش نہیں مارتی لیکن پرویز مشرف کے ٹرائل کا سن کر ان کی

غیرت جوش مارنے لگتی ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ یہ حکمران مسئلہ کشمیر کا نام لے کر پاکستان کے سیاسی و معا شی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہ کشمیر پر ہندوستان کا قبضہ ہوجائے تو آپ کی غیرت جوش نہیں مارتی –

لیکن پرویز مشرف کو اگر کوئی جج کہہ دے کہ ہم سزادیں گے تو آپ کی غیرت جوش مارتی ہے۔آپ کہتے ہوحب الوطنی کو خطرہ ہوگیا،قومی سلامتی کو خطرہ ہوگیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ”پلے نئیں دھیلہ تے کردی میلہ میلہ “کی مانند ہیں-

ان کے جھوٹے دعوے الہٰ دین کا چراغ ہی پورے کرسکتا ہے۔ ،تیس سال سے جن پر الزام لگا رہے ہیں ان کے چوری کئے ہوئے تیس پیسے ہی دکھا دیں ۔ اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی قیادت میں چالیس چوروں کا مافیا ملک پرمسلط ہے ،جنہیں آپ چور ، ڈاکو اور مافیا کہہ رہے ہیں عوام انہیں جھولیاں اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں-

،عوام کو بتائیں ایک سال میں چوروں اور ڈاکووں کے لوٹے ہوئے کتنے ارب واپس آئے ہیں ۔ عمران صاحب شہباز شریف کی اورنج لائن ٹرین تو 10 دسمبر کو شروع ہو رہی ہے، آپ کی پشاور میٹرو کے ایک ارب کے کھڈے کب بھریں گی ،پشاور میٹرو ، ایک ارب درخت ، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر اب الہ دین کا چراغ ہی دے گا –

،جب تک آپ کی ذہنی سموگ ختم نہیں ہوگی زمینی سموگ ختم ہونا نا ممکن ہے ،آپ کی ذہنی سموگ کی وجہ سے ملک کی معیشت ، روزگار، کاروبار پربھی سموگ چھائی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں