پیر علی رضا بخاری مقتول تیمور راٹھور کے گھر پہنچ گئے،ورثاء کوانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

حویلی :ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری مقتول تیمور راٹھور کے گھر پہنچ گئے ، لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری اپنے بھتیجے صاحبزادہ علی الحسنین بخاری کے انتقال کی وجہ سے اپنے گھر میں غم و صدمہ کے باوجود مظلوم و مقتول تیمور راٹھور کے ورثا و لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی و تعزیت کے لیے پیر سید شبیر احمد بخاری و دیگر کے ہمراہ ان کے گھر گئے.

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ حصول انصاف کے لئے تیمور کے ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ایف آئی آر میں نامزد ملزمان فی الفور گرفتار کئے جائیں ……تفتیش کو مکمل طور پر منصفانہ و غیر جانبدارانہ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے متنبہ کیا کہ تیمور کے ورثا کو انصاف کی فراہمی میں تاخیری حربوں سے حالات خراب ہو سکتے ہیں ،عوامی غم و غصہ کا ادراک کیا جائے۔تیمور کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے جس پر خاموشی جرم ہے .

انہوں نے کہا کہ انہوں نے برطانیہ کے دورہ کے دوران اس سانحہ کا سنا جس پر بہت دکھ ہوا اور فی الفور مذمتی بیان بھی جاری کیا آج پھر اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ مظلوم کے لئے حصول انصاف کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں