میری بلو رانی میری مٹھی میں بند ہے جب چاہوں ۔۔۔ شیخ رشید کا متنازعہ ترین بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اگر بلاول کے پاس ہے تو میرے پاس ہے کیونکہ بلاول میری مٹھی میں ہے ، شہباز شریف پہلے دن سے ہی اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جانے سے حکومت سکھی ہوگئی ہے، باہر بھیجنے والے اب پچھتا رہے ہیں ، فضل الرحمان جیسے منہ لیکر آئے ، ویسے چلے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ میں یہ بات چھ ماہ سے کہہ رہا ہوں، آصف زرداری کو جانے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت شہبا زشریف ن لیگ کی قیادت کر نے جارہے ہیں، وہ پہلے دن سے ہی سٹیبلشمنٹ کے قریب ہیں اور میرے ساتھ بھی وہ ایک دو بار ملے ہیں اوراچھی طرح ملے ہیں-

کیونکہ سٹیبلشمنٹ کے سامنے سب اچھی طرح ملتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اگر بلاول کے پاس ہے تو میرے پاس ہے کیونکہ وہ میری مٹھی میں ہے ، میں نے اس کو ٹرین دی اور اس نے گندی کرکے واپس کردی –

سلیم مانڈی والا نے مجھے کہا کہ مجھے صاف کرکے بل بھیج دولیکن میں نے کہا کہ رہنے دو یار بلاول نے گند ڈالا ہے ، کوئی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی ہے اور یہ بہت بڑا ایشو ہے –

اس کو ختم ہونا چاہئے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی گئی-

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے اور حکومت کو معاملہ 7 روز میں نمٹانے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو پہلے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے اور ای سی ایل کی ریویو کمیٹی کو سات روز کے اندر مریم نواز کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر مریم نواز کے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیار اے خان پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ ان کی موکلہ پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹرسز کا الزام لگا کر نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں