حاجی عبدالحکیم ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کی سالانہ تعلیمی سکالرشپ تقریب،طلبہ میں‌وظائف تقسیم

راولپنڈی(نیوزڈیسک)حاجی عبدالحکیم ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کی سالانہ تعلیمی سکالرشپ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی،مستحق طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرماں جاری رکھنے کے لیے سکالر شپ چیک دیئے گئے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان تھے۔ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان ،جنرل مصطفے کمال اکبر،جنرل ریاض چوہان سمیت دیگر مقتدر شخصیات بھ موجود تھیں۔

نظامت کے فرائض ملک نعیم اعوان نے ادا کئے،قاسم یونس اعوان نے تلاوت اور طلحہ یونس نے نعت پاک پڑھی۔ڈاکٹر کاشف قیوم اعوان نے ٹرسٹ کی خدمات پر روشنی ڈالی اور جاری سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بتایا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے حاجی عبدالحکیم ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا انہوں نے طلبا اور طالبات میں وظائف چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر جنرل مصطفے کمال اکبر،دلدار فانی مغل،پروفیسر مظفر،ہیڈ ماسٹر شاہد،صوبیدار تاج،سابق ناظم وی سی اتفاق نگر ضیاءپرنس نے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں