فاسٹ بولر محمد عباس کاانگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدہ کرلیا۔

29 سالہ پاکستانی ٹیسٹ فاسٹ بولر پچھلے 2 سال سے لیسٹرشائر کی نمائندگی کررہے تھے لیکن اِس سال وہ ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

ناٹنگھم شائر کی ٹیم گزشتہ سیزن ایک میچ بھی نہ جیت سکی تھی اور ڈویژن ون سے اس کی تنزلی ہوئی تھی تاہم عباس کی ٹرینٹ برج آمد کے بعد ناٹنگھم شائر کو بہتر نتائج کی امید ہے۔

کاؤنٹی کے ہیڈ کوچ پیٹر موریس کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ ہے کہ عباس انگلش کنڈیشن میں کس قدر مفید ثابت ہوسکتے ہیں اور ان کے ماضی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ناٹنگھم شائر نے پاکستانی ٹیسٹ فاسٹ بولر کی خدمات حاصل کیں۔

لیسٹر شائر کی جانب سے 2 سیزن میں 19 میچ کھیل کر 79 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عباس کا کہنا ہے کہ وہ ناٹنگھم شائر کو ایک بار پھر ڈویژن ون میں واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے۔

ناٹنگھم شائر اگلے سیزن کا آغاز 12 اپریل سے کرے گی اور محمد عباس ابتدائی 9 میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں