ممبر آزادکشمیر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے ناروے میں‌ توہین قرآن کے واقعے کیخلاف آزادکشمیر اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی

مظفر آباد(سٹیٹ ویوز) ممبرآزادکشمیر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے ناروے میں ہونے والی حالیہ قرآن پاک کی گستاخی اور بے حرمتی کے خلاف قرار دار آزادکشمیر اسمبلی میں‌پیش کر دی -پیرعلی رضا بخاری نے

آج آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں قرارداد پیش کرتے ہوئے ناروے کی حکومت اور عالمی برادری اور پر زور دیا کہ دنیا بھر میں ہونے والی گستاخیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور مسلم امہ پر زور دیا ہے کے اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کی جائے-

تاکہ اس مسئلے سے بھرپور انداز میں نپٹا جا سکے، پیر علی رضا بخاری اس سے پہلے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں تحفظِ ختم نبوت بل پیش کروا کر قانون کا حصہ بنوا کر تاریخی اقدام کر چکے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں