پونچھ یونیورسٹی سمینار کے مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر نوجوانوں سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

راولاکوٹ( سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جامعہ پونچھ راولاکوٹ میں انسٹیٹوٹ آف ڈائلاگ ڈویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹیڈیز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا.

سیمینار سے سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور خان, شعبہ زراعت کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید, ڈائریکٹر آئی ڈی ڈی ڈی ایس ڈاکٹر ولید رسول, تحریک انصاف کے رہنما راجہ شجاعت, خواجہ کاشف میر, سردار حماد سدوزئی۔ نجم نسیم ۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محسن ظفر, ڈاکٹر بلال اور دیگر شریک ہوئے اور خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنملء سردار طاہر انور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالیوں سے پوری دنیا آگاہ ہے مگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مجرمانہ خاموشی اپنا رکھی ہے, نوجوان ہائبرڈ وار میں عالمی ضمیر جھنجوڑنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے اور ہمارے برزگ پاکستان بنانے میں شامل تھے,ڈاکٹر ولید رسول نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام 9 لاکھ بھارتی افواج کی قید میں ہیں, مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق مانگنے والے لوگوں کو کالے قوانین کے ذریعے قتل کیا جارہا ہے.

انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کرکے بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیاجارہا اور ان کے والدین کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جاتا جو نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں بلکہ انسانی حقوق کی توہین ہے.

انہوں نے کہا کہ مسلمان تاریخ انسانی میں تین بار سُپر پاور رہے اور آپس میں اتحاد ختم ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کو سازشوں کے ذریعے تقسیم کیا گیا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء راجہ شجاعت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کرفیو اور فوجی محاصرے کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں-

کشمیر عوام نے اپنا کاروبار تو قربان کردیا مگر تحریک آزادی کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا, کشمیری پاکستان کے پرچم میں دفن ہونے کو اعزاز سمجھتے ہیں.صحافی خواجہ کاشف میر نے شرکاء تقریب کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اعدادوشمار پیش کیے اور نوجوانوں کو میڈیا کے نمائندگان پر زور دیا کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی توانائیاں صَرف کریں.

شرکاء تقریب کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے ڈاکومینٹریز بھی دکھائی گئی.سردار حماد سدوزئی نے نوجوانوں کو مثبت کشمیر دکھانے کی ترغیب دی جبکہ نوجوان گلوکار نجم سلیم نے کشمیر پر خوبصورت آواز میں ترانہ پیش کیا اور کہا کہ انسانی حقوق کا ہر وقت خیال رکھیں۔مقررین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں