دھیرکوٹ آزادکشمیر کے تمام مکاتب فکر محکمہ برقیات کی عوام کش پالیسیوں کیخلاف یکجا ہو گئے

دھیرکوٹ‌(سٹیٹ ویوز) دھیرکوٹ آزادکشمیر کے تمام مکاتب فکر محکمہ برقیات کی عوام کش پالیسیوں کیخلاف یکجا ہو گئے -تفضیلات کے مطابق محکمہ برقیات دھیرکوٹ کی عوام کش پالیسیوں پر مشاورتی اجلاس آج دھیرکوٹ میں‌منعقد ہوا-

اجلاس میں‌تحصیل دھیرکوٹ‌نامور سیاسی ،کاروباری اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی -اس دوران اجلاس میں‌جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمکہ کی طرف سے عوام کش پالیسیوں‌کو جاری رکھنے پر بھرپور مہم اور محمکمے کو راہ راست پر لانےاور عوام کی محمکمے سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے … یونین کونسل وائز والنٹیرز، متحرک افراد، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت وکلاء، صحافی، تاجران، ٹرانسپورٹرزحضرات کومتحرک کیا جائے گا-

اسکے علاوہ فوری نتائج کے حصول کے لیے ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں‌لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا – یاد رہے محمکہ برقیات دھیرکوٹ‌ کی طرف سے عوام علاقہ دھیرکوٹ آئے روز لا اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،بوگس بلز اور بجلی کے میٹر نا لگائے سمیت مختلف مسائل کا سامنے کر رہے ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں