حریم شاہ اور صندل خٹک دبئی میں تشددکانشانہ بن گئیں۔تھانے میں رپورٹ درج:حریم شاہ کی تشدد واقعہ کی تردید

متحدہ عرب امارات۔ اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)پاکستانی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اورصندل خٹک دبئی میں تشددکانشانہ بن گئیں ہیں.

دوبئی میں مقیم صحافی سعدیہ عباسی کے مطابق مطابق حریم شاہ اورصندل خٹک پر دبئی کے ایک شاپنگ مال میں‌دوپاکستانی شہریوں‌نے دھکوں‌اورتھپڑوں‌کی بوچھاڑکردی ,حریم شاہ کو دھکے جبکہ صندل خٹک کو تھپڑ مارے گئے۔

سعدیہ کے مطابق کشیدہ حالات کی نزاکت کوبھانپتے ہوئے شاپنگ مال انتظامیہ نے پولیس بلائی .پولیس نے موقع پر موجود لوگوں کے موبائل بھی تحویل میں لے لیے جبکہ دونوں لڑکوں کو تھانہ بر دوبئی میں منتقل کر دیا گیا.پولیس نے دونوں پاکستانی شہریوں کے موبائل بھی قبضے میں لے لیے۔

سعدیہ عباسی کے مطابق تشدد کے اس واقعہ میں ملوث دو افراد کے خلاف ٹک ٹاک سٹارز نے مقامی پولیس اسٹیشن بر دوبئی میں رپورٹ درج کرا لی ہے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دوبئی میں ان کو شاپنگ کمپلیکس میں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں ہر ایک شہری ان کے ساتھ سلفیاں لینا چاہتا ہے جو ممکن نہیں ہوتا لیکن تشدد کا واقعہ رونماء نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں