پاکستانی اورسری لنکن کرکٹرز کی سینٹوریس مال آمد،شائقین میں گھل مل گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران یوں تو بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالا ہوا ہے تاہم فراغت کے لمحات میں مہمان اورمیزبان ٹیم کے پلیئرز شاپنگ کرنے سینٹورس مال پہنچ گئے۔

سری لنکن اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوںنے شاپنگ مال میں خریداری کی تو اس دوران شائقین کی بڑی تعداد کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بنوانے آ گئی اور خوب تصاویر بنوائیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے ۔اس دوران مہمان ٹیم کے کپتان کرونارتنے کا کہنا تھا کہ آج شہر میں گھوم کر ہمیں بہت اچھا لگا ہے۔

دوسری جانب سینٹوریس مال کی انتظامیہ نے بھی قومی ٹیم کااستقبال کیا اوران کی سینٹوریس مال آمد کاخیرمقدم کیا ۔ٹیم کے ساتھ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی ساتھ تھے۔ کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، عمران خان سینئر، عابد علی، محمد عباس، نسیم شاہ فواد عالم ، شان مسعود و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں