وکلاء ڈاکٹر تنازع کی وجہ بننے والے ڈاکٹر عرفان کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

بہاولپور(نیوزڈیسک) ڈاکٹر وکلاء تنازع کی وجہ بننے والی ویڈیو کے مرکزی کردار ڈاکٹر عرفان اسلم کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے عدالت میں درخواست دائر کرا دی گئی۔

چند روز قبل ڈاکٹرز کی جانب سے ویڈیو وائرل کرنے پر وکلاء نے لاہور میں دِل کے اسپتال پر حملہ کر دیاتھا، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 مریض انتقال کر گئے تھے۔

اسی ضمن میں بہاولپور میں پروین عطاء ملک ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل سیشن جج احمدپور شرقیہ کی عدالت میں ویڈیو کے مرکزی کردار ڈاکٹر عرفان اسلم کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائرکرا دی ہے۔

ڈاکٹر عرفان اسلم کا تعلق احمد پور شرقیہ سے ہے، اسی لیے وکلاء کی جانب سے درخواست بہاولپور میں دائر کرائی گئی ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج احمد پور شرقیہ نے 21 دسمبر کی تاریخ سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں