فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے ایک وکیل کی شناخت ہوگئی

لاہور(نیوزڈیسک) پی آئی سی پر حملے کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے ایک وکیل کی شناخت ہوگئی ہے جسے گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

لاہور پولیس نے 11 دسمبر کو پی آئی سی پر وکلا کے حملے کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے ایک وکیل کی شناخت عبدالماجد ایڈووکیٹ کے نام سے کرلی ہے۔ جو لاہور ہی کے علاقے ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھا جب کہ تشدد کرنے والے دیگر 6 وکلا کی شناخت جاری ہے، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں