abid ali

عابد علی نے ڈیبیوپرسنچریز کاورلڈ ریکارڈاپنے نام کرلیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)عابد علی نے دنیائے کرکٹ کامنفردورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی نے ڈیبیوٹیسٹ میچ میں اپنی سنچری مکمل کرلی ہے اوروہ ڈیبیوون ڈے اورڈیبیوٹیسٹ اننگزمیں سنچری بنانے والے دنیائے کرکٹ کے واحدکھلاڑی بن گئے ہیں۔

عابد علی نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا ڈیبیو29مارچ2019کوآسٹریلیا کیخلاف کیاجس میں انہوں نے 112رنز کی اننگزکھیلی۔اوراب سری لنکا کیخلاف ڈیبیوٹیسٹ میچ میں سنچری بناکر وہ دنیائے کرکٹ کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں