راجہ راشد علی کی جانب سے سردار عبدالرازق اور پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ

دبئی(سٹیٹ ویوز)پی ٹی آئی آزادکشمیرگلف کےسابق جنرل سیکرٹری اور میپلز گروپ کے سی ای او راجہ راشد علی خان کی طرف سے آزاد کشمیر کے مشہور قانون دان وسپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن اسلام آباد کے رکن سردار عبدالرازق خان اور پاکستانی کمیونٹی یو اے ای کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیاگیا.

‎عشائیہ میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی نامور شخصیات سمیت پاکستان سے آئے ہوے معزز مہمانوں کی خصوصی شرکت۔ معزز مہمانوں میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما کرنل رسردار مرتضی سرور ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سوشل میڈیا کے ہیڈ چوہدری نصیر ایڈوکیٹ اور پاکستانی قونصلیٹ دبئی کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔

‎گزشتہ رات دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب کا مقصد پاکستانی اور کشمیر کمیونٹی کے مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک ایسا موقع فراہم کرنا تھا جسمیں وہ اپنے روزانہ کے معمولات سے ہٹ کر آپسی تعلقات کو بہتر بنانے کے کئیے گفت و شنید کرسکیں ۔ اس موقع پر سردار عبدالرازق خان کا کہنا تھا کہ ایسی محفلوں کی وجہ سے جہاں آپسی اختلافات دور کرنے کا موقع ملتا ہے وہاں ہی ذہنی سکون سمیت روزانہ کی زندگی سے ہٹ کہ وقت گزارنے اور دیار غیر میں موجود مختلف مکتب وفکر کے لوگون سے باہمی دلچسپی کے امور پہ بھی تبادلہ خیال ہوتاہے جسے ایک مضبوط کمیونٹی کو پروان چڑھانے کا موقع دستیاب ہو تا ہے ۔

کرنل ریٹائرڈ سردار مرتضی سرورکا کہنا تھا کہ ہم راجہ راشد علی کی اس کاوش پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں یو اے ای میں موجود سرکردہ لوگوں سے ملنے کا شرف بخشا ۔انکا کہنا تھا دیار غیر میں کوئی بھی کمیونٹی اس وقت تک مضبوط نہیں ہو سکتی جب تک اس کی سیاسی پارٹیوں کے سربراہان، بزنس کمیونٹی، صحافی برادری اور عام عوام ایک ساتھ مشترکہ لائحہ عمل سے اپنے ملک کے لیے کوششیں نہ کریں ۔ آج کی اس محفل میں وہ تمام عناصر موجود تھے جن کی وجہ سے آپ سب مل کر ملک و قوم کی خدمت کے لیےیک جان ہو سکیں ۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کےمیڈیا سیل کے ھیڈ چوہدری نصیر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ جس طرح کے اقدام پاکستانی گورنمنٹ کر رہی ہے اس میں اوورسیز کیمونٹی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے جو قابل ستائش ہے ۔ اس موقع پر اس خوبصورت شام کے میزبان اور پی ٹی آئی گلف زون کے سابق جنرل سیکرٹری جنرل راجہ راشد علی کا کہنا تھا کہ آج یو اے ای میں پاکستان اور کشمیری کمیونٹی کو پہلی بار ایسےایک ساتھ غیررسمی محفل کے انعقاد کا مقصد نئے سال کو نئےطریقے سے خوش آمدیدکرنا تھا جس کی وجہ سے مختلف شعبہ فکر کی جانی مانی شخصیات ایک ساتھ بیٹھ کر نہ صرف آپسی قدووروں کو دور کریں بلکہ نئے امنگ اور ارادوں سے نہ صرف مملکت خداد پاکستان کی بہتری کے لئیے مزید کوشاں ہوں بلکہ متحدہ عرب امارات کی ترقی اور اسکی فلاح و بہبود اور ایکسپو 2020 کامیاب بناے میں اپنا کردار اد کریں ۔

معزز مہمانوں میں سردار گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار راشد الیاس، آزاد کشمیر کی جانی مانی شخصیت اور بزنس مین راجہ محمد خان، شیخ راشد ہوسپٹل دبئی میں اپنی خدمات سرانجام دینے واے ڈاکٹر ذولفقار، ای کامرس کی جانی مانی شخصیت سہیل خان اے پی یم ایل کے جنرل سیکرٹری شہزاد انجم ،پاکستان مسلم لیگ یو ای ای کے صدر راجہ عبدلجبار ، مسلم کانفرنس دبئی کے صدر چوہدری سکندر، سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر ملک کرامت ، کشمیر مسلم سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر شفقت، متحدہ مجلس عاملہ مسلم کانفرنس کے ممبر و دھیرکوٹ کے صدر راجہ شہباز خان، مسلم کانفرس مجلس عاملہ کے ممبر قاضی ظفر، مسلم لیگ ن گلف کے نائب صدر چوہدری عرفان یوسف ، پشاور ظلمی دبئی کے ہیڈ کوچ نئیر شہزاد عباسی، ہوٹل انڈسٹری دبئی کی جانی مانی شخصیت فرحان ناصر، فارکس ٹریڈنگ کے ہیڈ مظہر شریف، معروف بزنس مین سید ظہور بیان شاہ ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما عامر یعقوب، راجہ ریاست، راجہ اشفاق، راجہ وسیم راجہ عامرجموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر راجہ اسد خالد، اسٹیٹ ویوز ڈیجیٹل میڈیا کے مینجنگ ایڈیٹر شہزاد خان ، سینئر صحافی عابد چغتائی، پی ٹی وی سے سجاد خان رانا ارشد امارت نیوز اے آر جی میڈیا گروپ سے رانا نصیر، جمو ں کشمیر جرنلسٹ فورم کے سیکریٹری اطلاعات راجہ شجاعت صابراور دیگر نے شرکت کی۔ شرکانے راجہ راشد علی کی اس کاوش پر انہیں مبارکباد دی اور کہاکہ ایسی محفلوں سے نہ صرف رشتے مضبوط ہوتےہیں بلکہ ایک ساتھ مل کر آگ بڑھنے کے عمل کو بھی تقویت ملتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں