کیوی کرکٹراوورمیں 6چھکے لگانے والے کلب کاحصہ بن گئے

کرائسٹ چرچ(نیوزڈیسک) لیو کارٹر ٹوئنٹی 20 میں ایک اوور کے دوران 6 چھکے جڑنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

انھوں نے یہ کارنامہ ڈومیسٹک سپر اسمیش ٹورنامنٹ میں ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف کینٹربری کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا، انھوں نے 29 بالز پر ناقابل شکست 70 رنز بناکر اپنی ٹیم کو 220 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔ انھوں نے 16 ویں اوور میں لیفٹ آرم اسپنر اینٹون ڈیوکچ کی لگاتار 6 گیندوں کو باؤنڈری کے باہر اچھالا، مجموعی طور پر وہ مختصر ترین فارمیٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے جڑنے والے چوتھے کرکٹر ہیں۔

ان سے قبل یوراج سنگھ (2007)، روز وائیٹلی (2017) اور حضرت اللہ زازئی (2018) یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ یہ کارٹر کی 22 اننگزمیں پہلی ففٹی ہے۔ انھوں نے کینٹربری کی جانب سے سینئر ڈیبیو 2017 میں کیا تھا، اب تک وہ 25 فرسٹ کلاس، 20 لسٹ اے اور 26 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں