کوئٹہ پھر دھماکے سے لرز اٹھا، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقے غوث آباد میں دھماکہ ، پانچ افراد زخمی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ کے علاقے غوث آباد میں دھماکہ ہوا ہے جس وجہ سے پانچ

افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنےوالے ادار اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، جہاں زخمی افراد کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ذرائع کا

کہنا ہے کہ دھماکہ مدرسے کی قریب ہوا ۔ جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلایا جارہا ہےجیسے کوئی ثبوت سامنے آتا ہے فوراً آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پرایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو ا تھا جس میں2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔

دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو رش والے علاقے میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکے کی جگہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں