برف باری کا کمال ،برف نے بھارتی فوجی کو پاکستان پہنچا دیا

گلمرگ(ویب ڈیسک )ایل او سی پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے بھارتی فوج کے آفیسر برف باری کے باعث پھسل کر پاکستان کی حدود میں داخل ہو گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے افسر راجندر سنگھ کے گھر بھارتی

فوج کی جانب سے فون پر رابطہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ راجندر سنگھ گم ہو گئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔بعدازاں ان کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی کہ بھارتی افسر راجندر سنگھ کشمیر

پر ڈیوٹی دیتے ہوئے برف پرپھسل کر پاکستان کی حدود میں داخل ہو گئے۔ راجندر سنگھ نے2002ء میں بھارتی فوج کو جوائن کیا تھا اور بعدازاں برفانی علاقے گلمرگ میں تعینات کئے گئے تھے ۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے لاکھوں فوجی تعینات ہیں جو ہر روز کشمیریوں پر ظلم کی ایک نئی داستان رقم کرتے ہیں۔تاہم بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ خانی بھی جاری رہتی ہے ۔

اس سے قبل پاکستان پر حملے کی غرض سے آئے پاکستان آیا تھا جس پر پاک فوج نے طیارہ تباہ کر کے بھارتی پائلیٹ ابھی نندھن کو زندہ پکڑ لیا تھا ۔ بعدازاں وزیرا عظم پاکستان نے ابھی نندھن کو جذبہ امن کے تحت رہا کر دیا تھا۔

جس کے بعد ابھی نندھن کو واہگہ بارڈر سے انڈیا بھیج دیا گیا تھا۔بھارتی فوجی افسرکی بےوقوفیوں کے باعث انہیں بین الاقوامی میڈیا پر بھی مذاق بنایا جا تا ر ہا ہے۔ تاہم ایک بار پھر بھارتی فوجی افسر اپنی بے وقوفی کے باعث برف پر پھسل کر پاکستان کی حدود میں پہنچ گیا ہے۔

یہ بات بھی قابل غور رہے پاکستانی حکام کی جانب سے ابھی تک بھارتی افسر کے پاکستان کی حدود میں پھسل کر آجانے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں