وادی نیلم میں بر فباری اور برفانی تودوں نے تباہی مچادی ، 24 افراد جاں بحق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری اور برفانی تودوں کی زد میں آنے سے ہلاکتوں کی تعداد24 ہوگئی .

مقامی پولیس کے مطابق وادی نیلم میں سرگن کے مقام برفانی تودہ مکانات پر گرگیا جس کے باعث 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفانی تودے کی زد میں آکر 6 مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جب کہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبےہوئے ہیں۔دوسری جانب پلندری میں مکان کی دیوار گرنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہواہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات کو برف باری اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہیں تھا جب کہ شہر اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسلام آباد مظفرآباد روڈ کوہالہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں