وزیراعظم آزادکشمیرکاسانحہ نیلم پراظہارافسوس،متاثرین کی بحالی کیلئے پرعزم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرنے نیلم میں برفانی تودے سے ہونیوالی تباہی پر گہرے دکھ کااظہارکیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی بھرمیں اب تک 50سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں،47افرادزخمی جبکہ 56سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہے۔پاکستان آرمی کے ساتھ ملکر ریسیکو ریلیف و بحالی کا عمل مکمل کرینگے اورمتاثرین کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں