اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری

لاہور(نیوزڈیسک) مقامی انتظامیہ نے گلبرگ میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے مقامی اخبارات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے اشتہار شائع کردیا ہے۔

اشتہار کے مطابق اسحاق ڈار کے گھر کا رقبہ 4 کنال 17 مرلے ہے اور اس کی نیلامی کا عمل 28 جنوری کو ہوگا۔ گھر کی ابتدائی قیمت 18 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ بولی میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کو پہلے 92 لاکھ 50 ہزار بطور زر ضمانت جمع کرانے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں