پنجاب میں ایک ہفتے کے دوران صرف ایک دن گیس فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی نے سردی کی شدید لہر کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہفتہ 18 جنوری کو ایک روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک بار پھر سردی کی شدید لہر کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ میں صرف ایک روز کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔

اس فیصلے کے بعد سی این جی اسٹیشنز پر 18 جنوری کو صبح 8 سے رات 8 بجے تک گیس دستیاب ہوگی جبکہ اگلے ہفتے کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں