کوئٹہ ،شدید برفباری میں پھنسے میں 100 افراد کی جان بچانے والا ’ہیرو‘ جو کام حکومت نہ کر سکی وہ اس نوجوان کیسے کر دکھایا؟

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) کوئٹہ کے مقامی نوجوان نے 100 سے زائد افراد کی جان بچا لی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ کوئٹہ کے نوجوان نے برفباری میں پھنسے

100 سے زائد لوگوں کی جانب بچا لی ہے۔ کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک ہفتے قبل برفباری میں پھنسے شہریوں میں کو بچانے کا فیصلہ کیا ۔شدید برفباری

کے باعث جب روڈ بند ہو جانے سے لوگوں کو کھانے پینے اور گرم کپڑوں کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔ نوجوان سلمان خان نے سڑکوں پر پھنسے شہریوں کوگاڑی میں بیٹھا کر نہ صرف ان کی جانب بچائی بلکے ان کو پناہ بھی فراہم کی۔

برفباری میں پھنسے کچھ شہریوں کو انہوں نے ایندھن کے پیسے اپنی جیب سے ادا کئے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑیوں کی حفاظت کیلئے بھی اہم کردار ادا کیا۔بچائے جانے والے 100 افراد میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے ۔

سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں یہ سب اللہ کو راضی کرنے کیلئے کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کئی افراد تودے کے بیچے پھنس گئے تھے اگر انہیں یہاں سے نہ نکالتا تو شاید سب ہلاک ہو جاتے۔ واضح رہے کشمیر اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں شدید برفباری کے باعث کئی افراد جاں بحق ہو گئے ۔

اس سے قبل بارہ سالہ بچی 18 گھنٹے برف میں دفن رہنے کے بعد زندہ مل گئی، 12 سالہ کشمیری بچی بدھ کے روز مسلسل 18 گھنٹے تک برف کے نیچے دبی رہی، متاثرہ لڑکی کے گھر پر برفانی تودہ گرنے سے گھر والے بھی متاثر ہوئے۔

اس کو امدادی کارروائی کے دوران زندہ بچا لیا گیا۔12 سالہ ثمینہ جب کمرے میں برف کے نیچے دبی ہوئی تھی تو وہ مدد کے لیے چلاتی رہی تاہم کسی کو بھی اس کی آواز سنائی نہ دی، متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ سو نہیں سکی اور امدادی ٹیم کا انتظار کرتی رہی، لڑکی نے بتایا کہ اس کی ٹانگ ٹوٹ چکی تھی اور اس کے منہ سے خون بہہ رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں