گاڑیوں کے شوقین افراد مختلف ماڈلز میں سفر کے لیے تیار ہوجائیں۔۔۔ 2020ء میں پاکستان میں کونسی نئی گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین اب مختلف کمپنیوں کے مختلف ماڈلز کی کاروں میں سفر کے لیے تیار ہو جائیں کیوں کہ اس سال نئی چمچماتی گاڑیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں ،

ٹیوٹا کی جانب سے جلد ہی پاکستان میں ٹیوٹا یارس انٹرو ڈیوس کروائے جانے کا امکان ہے ،یہ سیڈان ٹیوٹا XLi اور GLiکی جگہ لے گی یعنی اس کے ویرنٹس کا متبادل ہو سکتی ہے ،ٹیوٹا

یارس مارکیٹ میں ہونڈا کی مشہور زمانہ گاڑی سٹی کا مقابلہ کرے گی ، یارس ممکنہ طور پر 1.3 لیٹر اور 1.5 لیٹر انجن کے ساتھ متعارف کروائی جائے گی ، اسی انجن کی طاقت کے ساتھ ہونڈا اپنی گاڑی سٹی مارکیٹ میں فروخت کر رہاہے ۔ یارس میں آٹو اور مینول دونوں ہی ماڈل لائے جائیں گے ۔یارس ممکنہ طور پر مارچ 2020 میں متعارف کروائی جائے گی-

جبکہ اس کی بنیادی قیمت 24 لاکھ روپے تک ہو گی ، اس میں ایئر بیگز، اے سی ، پاور لاکس ، پاور ونڈوز ، پاور مرر ، نیوی گیشن اور کلائیمیٹ کنٹرول جیسے فیچرز شامل کیے جانے کی توقع ہے-

مشہور کار ساز کمپنی کیا بھی اپنی گاڑی سیراٹو کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف کروانے جارہی ہے،یہ گاڑی مختلف ناموں کے ساتھ دنیا بھر میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 2003 میں پاکستان میں متعارف کروائی گئی تھی-

ہنڈائے بھی یہ اعلان کر چکاہے کہ وہ ہر چھ ماہ بعد نئی گاڑی متعارف کروائے گا اور ان میں سے ایک ممکنہ طور پر الینٹرا ہو سکتی ہے ، ہنڈائے کی یہ گاڑی مارکیٹ میں ہونڈا سویک اور ٹویٹر کرولا آلٹس 1.8 کے مختلف ماڈلز کا مقابلہ کرے گی ۔

بین الاقوامی سطح پر الینٹر ا تین مختلف انجنز کے ساتھ فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہے جن میں 1.4 لیٹر ٹربو ، 1.6 لیٹر ٹربو اور 2.0 لیٹر انجنز شامل ہیں ۔اس میں آٹو میٹک اور مینول دونوں ٹرانسمیشن کی آپشن موجود ہے ۔ ملائیشیاءکی کار ساز کمپنی پروٹون بھی پاکستان میں اپنی سیڈان سیگا اس سال متعارف کروانے جارہی ہے-

جس سے صارفین کو مزید آپشنز مل جائیں گی ، اس گاڑی میں1.3 لیٹر انجن نصب کیا گیاہے اور اس وقت اس کی تیسری جنریشن فروخت کی جارہی ہے ۔سیگا بھی گزشتہ تیس سالوں سے بنائی جارہی ہے ۔یہ گاڑی مارکیٹ میں ہونڈا سٹی اور مستقبل میں ٹیوٹا کی جانب متعارف کروائی جانے والی گاڑی یارس کا مقابلہ کرے گی ۔

ہنڈائے اپنی شاندار گاڑی سوناٹا بھی پاکستان میں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے ، یہ پاکستان میں ٹیوٹا کیمرے اور ہونڈا اکارڈ کا مقابلہ کرے گی ، اس میں چار مختلف ویرینٹس ایس ای ، ایس ای ایل ، ایس ای ایل پلس ، اور لیمیٹڈ موجود ہیں ۔اس کے علاوہ یہ 2.5 لیٹر اور 1.6 لیٹر ٹربو انجن کے ساتھ بھی بنائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کھانے اور چائے پر بلانا بھی ہراساں کرنے میں شامل

اپنا تبصرہ بھیجیں