پانی کی فراہمی، بلاول کا وفاقی حکومت سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق کراچی کو پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کرے۔

دھابیجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے حصے کا پانی چوری ہو رہا ہے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا، سندھ حکومت کم وسائل کے باوجود منصوبے مکمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے صوبے میں وفاق کی طرف سے کوئی پتھر بھی نہیں لگا، کیا سندھ ابھی تک وفاق کی ایک کالونی ہے؟

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کم وسائل کے باوجود منصوبے مکمل کر رہی ہے، ہم عوام کی خدمت کا کام کرتے رہیں گے، کٹھ پتلی حکومت خود گر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو کوئی دھمکی نہیں دے رہے ، ہم صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

بلاول نے دریافت کیا کہ کیسے ممکن ہے کہ پنجاب کا آئی جی چٹکی بجاتے ہی تبدیل ہو جاتا ہے، کیا سندھ کالونی ہے جہاں ہم صوبے کا آئی جی تبدیل نہیں کر سکتے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں