سردار سکندر حیات کے بیٹے فاروق سکندر نے عمران /سکندر ملاقات کی وجہ بتا دی

کوٹلی( نمائندہ کوٹلی ) آزاد کشمیر کے وزیر مال اور سردار سکندر حیات کے بیٹے سردار فاروق سکندرنے اپنے والد کی وزیر اعظم پاکستان کیساتھ ملاقات کے حوالے سےکہا ہے کہ سردار سکندر حیات خان کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات غیر سیاسی تھی-عمران خان وزیراعظم پاکستان ہیں- ان سے ملاقات کا مقصد مسئلہ کشمیر اور آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے حوالے سے ان کو آ گاہ کرنا تھا-

فاروق سکندر نے کہا کہ اس ملاقات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے -ملاقات کرنے سے کوئی پارٹیاں نہیں بنتی اور بدلتیں. یہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کے ہم ن لیگ چھوڑیں انہوں نے واضح کیا کہ نہ ہی کوئی نئی جماعت بنانے جا رہے ہیں اور نہ ہی کسی اور جماعت میں جایں گے.

انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہماری جماعت ہے اس کے ساتھ ہی وابستہ رہیں گے- ان کا اس ملاقات کو لیکر مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبریں غلط افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہیں – تمام کارکن حوصلہ رکھیں، ملاقات کو غلط رنگ دیا گیا ہے،تمام کارکنوں پر امید رہیں۔

مزید بھی پڑھیں

پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں انقلابی تبدیلیوں کا امکان،سردار سکندر حیات اور بیرسٹر سلطان کی عمران خان سے ایک ساتھ ملاقات

اپنا تبصرہ بھیجیں