یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آزادحکومت کے جاری کیے گئے مونوگرام کی خاص بات کیا ہے؟

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری سال 2020ء کےحوالے سے محکمہ اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے اپنا خصوصی مونوگرام جاری کردیا۔

یاد رہے ہر سال محکمہ اطلاعات پانچ فروری کے موقع پر یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو احاگر کرنے کے سوشل میڈیا سکائیڈز۔شارٹ ویڈیوز۔ ڈاکومنٹریز بنا کر وائرل کرتا یے اورساتھ ہی اسی مناسبت سے خصوصی مونوگرام بھی تیار کیا جاتاہے۔

اس سال پانچ فرودی دوہزار بیس کی مناسبت سےمحکمہ اطلاعات کے تیار کردہ اس مونوگرام میں پاکستان کے نقشے کے ساتھ ایک مکے کی تصویر جوڑی گئی ہے جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام پوری طاقت کے ساتھ بند مٹھی کی طرح مقبوضہ کشمیر کی عوام کی پشت پر ساتھ دینے کیلیے کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں