ہائیر ایجوکیشن کمیشن آزاد کشمیر نے جامعات اور کالجز کےطلباء و طالبات سمیت اساتذہ کے لیے مخصوص ڈریس کوڈ کی پیروری کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)ہائیر ایجوکیشن کمیشن آزاد کشمیر نے جامعات اور کالجز کےطلباء و طالبات سمیت اساتذہ کے لیے مخصوص ڈریس کوڈ کی پیروری کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا- ہائیر ایجوکیشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ تمام ادارے جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن آزاد کشمیر کے قوانین کے پابند ہیں –

جن میں مخلتف کالجز اور یونیورسٹیاں شامل ہیں- ان اداروں میں زیر تعلیم طلبا ء و طالبات سمیت اساتذہ کو بھی ڈریس کو ڈ کے حوالے سے ایک مکمل ضابطہ اخلاق کی پیروی کرنے کی ہدایت کی گئی ہےسیکریٹریٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کا مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں میں نظم ضبط کو بہتر بنانا ہے ۔

اس نوٹیفیکیشن کے مطابق کالجز میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات کے لیے مخصوص یونیفارمز کا پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جس میں کالجز کے درجہ اول اور درجہ دوم کے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ استاتذہ کے لیے بھی مخصوص ڈریس کوڈ مقرر کیا گیا ہے –

نوٹیفیکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کی مخلتف جامعات میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے منظور شدہ ڈریس کوڈ کی پابندی کرنا ہو گی جبکہ جامعات میں لیکچررز کو بھی بتائے گئے ڈریس کوڈ کی پیروی کرنا ہو گی۔

جامعات اور کالجز کےطلباء و طالبات سمیت اساتذہ کے لیے مخصوص ڈریس کوڈ میں‌کیا کچھ شامل ہے جاننے کے لیے نوٹیفکیشن پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں