5فروری یکجہتی کے اظہارسے بڑھ کرمنانے کا وقت آچکاہے،زبیراقبال کیانی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)صدرمسلم لیگ ن آزادکشمیر برطانیہ زبیراقبال کیانی نے کہا ہے کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جانا کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ مکمل حمایت کا اعادہ ہے،کشمیریوں ،امت مسلمہ ،پاکستان اورعالمی برادری نے بھارت کی ناانصافی مستردکردی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری6 مہینوں سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں،مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ سے مواصلاتی نظام کی بندش ہے ،بھارت نے کشمیریوں کو غیرانسانی حراست اورمواصلاتی ناکہ بندی کانشانہ بنایاہوا ہے انتہا پسند بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر میں اپنا غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ کشمیری آج بھی اقوام متحدہ میں کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کی پاسداری کے منتظر ہیں۔ عالمی برادری کو اس مسئلہ کی سنگینی سمجھتے ہوئے دنیا میں امن کو آگے بڑھانے کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کرانا ہو گا۔

زبیراقبال کیانی نے مزید کہا کہ مودی سرکارکومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی تاریخی غلطی کا خمیازہ بھگتناہوگا۔افسوس کا مقام ہے کہ مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہا ہے اوردنیا خاموش ہے۔اس سال پانچ فروری یک جہتی کے اظہار سے بڑھ کر ہے، ثابت قدمی سے بھارتی جبر کا مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں