دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن جاں بحق

دکی(نیوزڈیسک) کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بھائیوں سمیت 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بھائیوں سمیت 4 کان کن جاں بحق ہوگئے، مائنز حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے 5 گھنٹے بعد لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق تحصیل مسلم باغ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں