کپتان کو کسی لیبل کی ضرورت نہیں۔۔۔!!! ابھی پاکستانیوں نے عمران خان کو وقت ہی کتنا دیا ہے؟ ایک مرتبہ عمران خان ٹیک آف کر گیا تو پھر کیا ہوگا؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکلات سے باہر نکل رہا ہے یہ بات عمران خان کے حریفوں کے لیے اچھی نہیں ہے، کیونکہ جس عمران خان کو میں جانتاہوں وہ باؤلر تو بہت اچھا ہے لیکن وہ لڑنے میں بھی ایسی مہارت رکھتا ہے کہ بڑوں بڑوں کو مات دےدیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ یہی فرق ہے کرکٹ اور سیاست میں، کرکٹ میں آپ جب کھیلنے آتے ہیں تو وہی سے شروع کرتے ہیں جہاں آپ پہنچے ہیں لیکن جب آپ سیاست میں آتے ہیں تو آپ کو بہت سے فائر فائیٹنگ کرنی پڑتی ہے-

ابھی آپ لوگوں نے عمران خان کو وقت ہی کتنا دیا ہے؟ پہلے عمران خان کو ٹیک آف کر لینے دیں پھر تماشہ دیکھنے والا ہوگا، فائر فائٹنگ کا وقت بھی بہت ضروری ہے، جلتی آگ کو چھوڑ کر دوسرے کاموں میں پڑ جانا یہ بھی نا عاقبت اندیشی ہے، عمران ڈیلیور کرے گا انشاء اللہ، اگر نہ بھی کیا تو کیا ہوگیا ہے؟

اس نے کوشش پوری کی ہے، ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ عمران خان کوشش نہ کرے، جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ کرکٹ ہو یا سیاست وہ آخر گیند تک ، آخری گولی تک لڑنے والا انسان ہے، اگر اللہ کو منظور ہوا تو یہ کامیابی عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی ہوگی اگر اللہ کو ہی منظور نہیں ہے تو پھر عمران خان کی جگہ شیر شاہ سوری بھی آجائے تو اس قوم کے حالت نہیں بدلنے والی-

بظاہر مجھے یہی لگتا ہے کہ یہ قوم تبدیلی، بتری اور انقلاب چاہتی ہی نہیں ہے، یہ قوم اسٹیٹس کو مانگتی ہے کہ جیسا چل رہا ہے ویسا چلنے دیں، جب چلتے ہوئے سسٹم کو تبدیل کرتے ہیں تو تکلیفیں آتی ہیں، آپ کو یہ تکلیفیں برداشت کرنا ہونگی اگر نہیں کر سکتے تو عمران خان کو کسی لیبل کی ضرورت نہیں وہ کامیاب ہیرو ہے پاکستان کا جو اس سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

مزید پڑھیں

تشہیر نہیں ریلیف۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان کا یوٹیلٹی سٹورز پر اپنی تصاویر دیکھ کر سخت برہم، انتظامیہ کو بڑا حکم جاری کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں