مہاتیر محمد پھر وزیراعظم مقرر ہو گئے

کوالالمپور(ویب ڈیسک) ملائیشیا کے بادشاہ نے نئی حکومت کے قیام تک مہاتیر محمد کو ملک کا نگران وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔ حکومت کے اعلی سرکاری عہدیدار کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ شاہ سلطان عبد اللہ سلطان احمد شاہ نے مہاتیر کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے لیکن انہوں نے انہیں نئی حکومت کےقیام تک بطور نگران وزیر اعظم ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کی ہے۔

چیف سکرٹری برائے حکومت محمد ذوقی علی نے بتایا کہ مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کے بعد کوالالمپور میں ملائشیا کے بادشاہ کی سرکاری رہائش گاہ استانا نگارا میں بادشاہ سے ملاقات کی جس کے دوران بادشاہ نے انہیں نئی حکومت کے قیام تک نگران وزیر اعظم مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

94 سالہ مہاتیر محمد سیاسی حریف انور ابراہیم کے ساتھ اتحاد کے بعد 2018ء میں اقتدار میں واپس آئے تھے۔

مزید پڑھیں

کپتان کو کسی لیبل کی ضرورت نہیں۔۔۔!!! ابھی پاکستانیوں نے عمران خان کو وقت ہی کتنا دیا ہے؟ ایک مرتبہ عمران خان ٹیک آف کر گیا تو پھر کیا ہوگا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں