سابق امیدوار اسمبلی راجہ نعیم منصف داد نے سیاسی مخالفین کو کھری کھری سنا دیں

یواےای(سٹیٹ ویوز)سابق امیدوار اسمبلی نعیم منصف داد جنکا تعلق مسلم لیگ ن آزادکشمیر سے ہے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ہم ن لیگ بنانے والوں میں سے ہیں میرے مرحوم والد میجر منصف داد نے ن لیگ کی بنیاد رکھی ہے –

میں اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہا ہوں راجہ فاروق حیدر ہمارے قائد ہیں انکی کشمیر پالیسی پر ہم انکے ساتھ ہیں گزشتہ الیکشن میں پارلیمانی بورڈ نے مجھے ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا میں نے اجتجاج ضرور کیا تھا جو میرا جمہوری حق تھ-

ا لیکن پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ قبول کیا تھا پارلیمانی بورڈ نے راجہ اقبال کو ٹکٹ دیا تھا۔جماعتی پالیسیوں کے تحت میں نے اور میرے ساتھیوں نے راجہ اقبال کی بھرپور سپورٹ کی تھی اور الیکشن کپمئین میں بھرپور تعاون بھی کیاتھا۔

میں کبھی بھی راجہ اقبال کے خلاف نہیں ہوا انکا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف حقائق کے برعکس خبریں چلا کر مخالفین کو کچھ نہیں ملنا والا مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ طاقتور بن چکی ہے اور آزاد کشمیر میں آمدہ الیکشن بھی مسلم لیگ ن ہی جیتے گی –

سیاسی مخالفین کو بے بنیاد خبروں سے کچھ حاصل نہ ہو گا آزاد کشمیر کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں