دیار غیر میں بسنے والے کشمیری جدوجہد آزادی میں بھرپور کردار ادا کررہے۔راجہ فہیم کیانی اور الطاف بٹ کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)تحریک کشمیر برطانیہ کے سربراہ فہیم کیانی آزادکشمیر کے دورے پر پہنچے جہاں ان نے آزادکشمیر سپریم کورٹ بار کے ممبران سے ملاقات کی۔آزادکشمیر کے دورے پر آئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کا سپریم کورٹ بار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دیار غیر میں بسنے والے کشمیری جدوجہد آزادی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ مسلہ کشمیر پر پاکستانی عوام ایک ہیں جن کے ہم شکر گزار ہیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ کشمیریوں کےلئے اسلام آباد اور مظفرآباد کو آگے بڑھنا ہو گا تا کہ منزل آسان ہو۔

پانچ اگست کے بعد لندن سے یورپ کے مختلف ممالک میں سیکڑوں مظاہرے کئے گے۔ تقریب میں تحریک آزادی کی خاطر قربانیاں دینے والے مظلوم کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ان کی اصولی جدوجہد میں حمایت کا پیغام دیا گیا۔

سینئر حریت لیڈر اور چیرمین جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ الطاف احمد بٹ نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری نے ہر دور میں تحریک آزادی کشمیر کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فہیم کیانی بر طانیہ میں تحریک آزادی کشمیر کی پہچان ہیں ۔ سپریم کورٹ بار کے صدر منظور قادر نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے مضبوط مظفرآباد اور اسلام ضروری ہے۔ کشمیریوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن عالمی سطح پر اٹھقنے کی ضرورت ہے۔
جوائنٹ سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن راحت فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کا حق قانونی اور عالمی اصولوں کے مطابق ہے۔ مسلم لیگ نواز پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہد محمود وانی نے کہا کہ فہیم کیانی جیسے نوجوان مسلہ کشمیر کے اصل ہیرو ہیں جو عالمی سطح پر کشمیریوں کی جدو جہد کے سفیر ہیں۔ دیگر مقررین نے بین الاقوامی سطح پر بھارتی سازشوں کے خلاف کشمیریوں کے کردار کو موثر بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں