پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت پنجاب لالا طاہر رندھاوا بھی سردار تنویرالیاس خان کی سرمایہ کاری کے لیے کوششوں کے معترف نکلے

لاہور(سٹیٹ ویوز)چئیرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان سے لالا طاہر رندھاوا پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت پنجاب کی ملاقات ایوان وزیر اعلی پنجاب میں منعقد ہوئی ۔تفضیلات کے مطابق دوران ملاقات پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت پنجاب لالا طاہر رندھاوا نے نے سردار تنویر الیاس خان کو پنجاب میں سرمایہ کاری کو بڑھانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کاوشوں سے لیہ میں اکنامک زون بنانے پر کام ہو رہا ہے ۔

لالا طاہر رندھاوا نےدوران گفتگو کہا کہ کہ لیہ کی عوام بہت غریب ہے اور ان کے لیے یہ اکنامک زون کسی نعمت سے کم نہیں ۔جب کہ چئیرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے گفتگو کرتے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مختلف اضلاع میں سپیشل اکنامک زون بنانے پر کام کر رہا ہے اور بہت جلد لیہ اور وہاڑی میں افتتاح بھی کر دیا جائے گا ۔

جنوبی پنجاب میں اکنامک زون کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر عمل کیا جا رہا ہے اور ملک میں معاشی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں – معاشی بہتری اور بے روزگاری کا خاتمہ صرف پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے ہی ممکن ہے- لیہ کی عوام کے لیے اکنامک زون بہت فائدہ ہوگا ۔ پنجاب کا کوئی ضلع بھی کیوں نہ ہو میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے پنجاب کے ہر ضلع، تحصیل میں جانے کو تیار ہوں اور اس مقصد کے لیے بہاولپور، فورٹ منرو ڈی جی خان، مظفرگڑھ، وہاڑی ملتان کے کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کر چکا ہوں ۔

اس موقع پرچئیرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں میں کام کرنے کی صلاحیات موجود ہیں- انھیں صرف پلیٹ فارم اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے-

اس مقصد کے لیے جنوبی پنجاب میں کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کا ادارہ کام کر رہا ہے ۔میں نے خود بھی دوروں کے دوران مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے رپورٹ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو پیش کی ہے ۔انشاءاللہ بہت جلد پنجاب میں خاص کر جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری نظر آئے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں