Supreme court

سپریم کورٹ نے ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

لاہور( ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے ریلوے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرحکم امتناعی جاری کردیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی ۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ پالیسی کے مطابق ریلوے کے وفات پانے والے ملازموں کے بچوں کو کنٹریکٹ پرنوکریوں پررکھا گیا ۔

عدالت عالیہ نے ریگولرائزیشن کی پالیسی کومدنظر نظر رکھے بغیر ملازموں کی مستقلی کا حکم دیا۔وزیراعظم پیکج کے تحت ملازموں کومستقل کرنے کی پالیسی موجودہی نہیں۔سپریم کورٹ نے ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے ریلوے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرحکم امتناعی جاری کردیا۔

مزید پڑھیں

اب گھر بیٹھے سبزی اور پھل حاصل کریں، سرکاری قیمت پر فروخت کیلئے آن لائن سروس کا آغاز ہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں