کیا ہمارا کوئی فنکار بھارتی صدرسے مل سکتا ہے؟ اداکار شان کی شتروگھن سنہا سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی پر شدیدتنقید

کراچی(ویب ڈیسک)اداکار اور پروڈیوسر شان شاہد نے بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اداکار اورپروڈیوسرشان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر صدر عارف علوی کی بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”کیا ہمارا کوئی فنکار بھارتی صدرسے مل سکتا ہے؟

عارف علوی کشمیر کوآزاد کرانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔”واضح رہے کہ شتروگھن سنہا نے دورہ پاکستان کیدوران صدر ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ اداکار شتروگھن سنہا کو گورنرس ہاس میں صدر علوی کے ساتھ دیگر عہدیداروں سے ملنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ صدر کی شتروگھن سنہا سے ملاقات کی تصاویر صدر پاکستان کے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے شیئر کی گئیں تھیں۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں