ہسپتال میں ڈیلیوری کیلئے آئی خاتون کو لیبرروم سے دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا، واش روم میں بچے کو جنم دے دیا، انتہائی افسوسناک واقعہ

لاہور(ویب ڈیسک ) جناح ہسپتال میں ڈیلیوری کے لئے آئی خاتون سے ڈاکٹروں کی بدتمیزی، لیبر روم میں داخل کرنے کی بجائے دھگے دے کر باہر نکال دیا خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔ ایم ایس ڈاکٹر یحیٰ سلطان نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے ساتھ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۱۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جناح ہسپتال میں ڈیلیوری کے لئے آئی خاتون کے شوہر حماد نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے خاتون سے بدتمیزی کی اور دھکے دے کر باہر نکال دیا-

وہ اپنی بیوی کو دو پہر دو بجے ہسپتال لے کر آئے لیکن ڈاکٹروں نے داخل نہیں کیا اور بدتمیزی کی حماد نے کہا کہ میری بیوی کو تکلیف زیادہ ہوئی تو مسجد کے واش روم میں لے گیا جہاں اس نے بچے کو جنم دے دیا۔ جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحیٰ سلطان نے واقع کا نوٹس لے کر انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں

درجنوں ممالک میں کروناوائرس سے متاثر 32ہزر مریض صحت یاب ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں