وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے ڈاکٹر اسامہ کی موت کی تردید کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کھونے والے ڈاکٹر اسامہ کی موت کی تردید کردی ۔

کرونا وائرس کے حوالے سے ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ میڈیا پر کل سے خبر چل رہی تھی کہ گلگت بلتستان میں ڈاکٹر کا کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوا ہے لیکن وہ زندہ ہیں اورتشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں-

میڈیا کو حقائق چیک کرکے رپورٹ کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی تھیں کہ گلگت بلتستان میں کرونا کے مریضوں کی سکریننگ پر تعینات نوجوان ڈاکٹر اسامہ خود کرونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اس حوالے سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کرتا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں