حکومت نے آزادکشمیر بھر میں‌لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا،انٹری پوائنٹس پر فوج تعینات ہو گی

اسلام آباد/مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر آج رات 12بجے سے آزادکشمیر بھر میں 3 ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا-عوام کے غیرضروری سفر کرنے اور باہر نکلنے پر پابندی ہو گی ہر قسم کی ٹرانسپورٹ مکمل معطل رہیگی-

وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ناگزیر حالات میں سفر کرنے کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے- کھانے پینے کا سامان لانے کے لیے گھر کے ایک فرد کو اجازت ہو گی –
عوام گھروں سے باہر نا نکلیں اور اگر انتہائی ناگزیر حالات ہوں تو شناختی کارڈ ساتھ رکھیں –

صرف محکمہ صحت پولیس انتظامیہ اور اشیاء خوردونوش کا سامان لیجانے کی اجازت ہوگی -صحافی حضرات کو خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی-عوام کی حفاظت کے لیے یہ اقدامات اٹھاے گئے ہیں یہ کرفیو نہیں ہے بلکہ حفاظتی انتظامات ہیں –

آذادکشمیر حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن آج رات بارہ بجے سے شروع ہو جائے گا -×–کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے تمام انٹری پوائنٹس پر فوج تعنیات ہو گی –

اپنا تبصرہ بھیجیں