حکومتی رٹ قائم: امریکن کمپنی ایم ٹی بی سی کے باغ دفتر کو سیکیورٹی کے اداروں نے سیل کردیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)آزاد کشمیر بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد اک جانب پرہجوم سرگرمیوں سمیت نقل و حرکت پر تین ہفتوں کے لیے پابندی عائید کر دی گئی ہے ایسے میں باغ آزاد کشمیر میں قائم امریکی میڈیکل بلنگ کمپنی ایم ٹی بی سی نے اپنے سینکڑوں ملازمین کو رات گئے دفتر طلب کر لیا۔اور نہ آنے والوں کو نوکری سے نکال دینے کی دھمکی دی جس کے بعد رات دس بجے سینکڑوں ملازمین ایم ٹی بی سی پہنچے جہاں دفتر انتظامیہ نے ان ملازمین کو 15 روز کے لیےدفتر کے اندر خود ساختہ آئیسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینکڑون کی تعداد میں ان ملازمین کےدفتر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی تھی

ملازمین کو دفتر میں ہی رہائش دے کر دفتری سرگرمیاں کاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ سینکڑوں ملازمین کو اک ساتھ خود ساختہ جبری آئسولیشن میں رکھ کر ان سے6–6 گھنٹوں کی 4 مختلف شفٹوں میں کام بھی لینے کے احکامات جاری کیے گے تھے تاہم سٹیٹ ویوز کے بارہا نشاندہی کرنے سور عوامی حلقوں کے مطالبے پر صبح سویرے سیکیورٙٹی حکام نے
اہم ڈی بی سی کے دفتر پر ریڈ کیا اور غیر معینہ مدت کے لیے کمپنی کے دفتر کو بند کروادیا گیا
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر باغ حمید کیانی نے سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاون ہے۔شہریوں کی بنیادی ضروریات کیلیے انہیں محدود سفر کی اجازت ہے۔ ایم ٹی بی سی ایک بین الاقوامی ادارہ ہے اور انہوں نے کرونا وائرس سے سیفٹی کے تمام انتظامات خود بھی کر رکھے تھے ہم اس ادارے کے تمام ملازمین کو حکومتی پالیسی کے مطابق کرونا وائرس سے بچاو کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

واضح رہے ایم ٹی بی سی باغ آزاد کشمیر میں قائم اک میڈیکل بلنگ کی کمپنی ہے جس میں 1300 سے زائید ملازمین بر سر روزگار ہیں تاہم دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہلک وبا کورونا وائیرس کے پھیلنے پر کمپنی کے ملازمین نے انتظامی حکام سے ھفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا جس پر گزشتہ ہفتہ میں دو ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا تھا، دوسری جانب ملک بھر سمیت آزاد کشمیر میں جاری لاک ڈاون کے دوران اس کمپنی کی دفتری سرگرمیوں کے جاری رہنے پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جار ہی ہے،سٹیٹ ویوز کو ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ ان ملازمین کی بڑی تعداد ان انتہائی حالات میں بھی بے روزگاری کے خوف سے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہوئے کمپنی کے احکامات کے آگے بےبس ہے جس کی بڑی مثال رات گئے کمپنی انتظامیہ کی جانب سے تمام ملازمین کو انتہائی مختصر دورانئے کے نوٹس پر دفتر حاضر ہونے کا پابند کرنا ہے اور نا حاضر ہونے کی صورت میں نوکری سے نکالے جانے کی دھمکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں