کشمیرانٹی کورونا ٹاسک فورس نے مثالی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

مظفر آباد(سٹیٹ ویوز)کشمیر اینٹی کورونا ٹاسک فورس نے مظفرآباد سے باقاعدہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے دن سنٹرل پریس کلب، قرنطینہ سنٹر مظفرآباد، ضلعی انتطامی دفاتر اور محکمہ پولیس میں فری ماسک اور کٹس کی تقسیم کی گئی۔

ٹاسک فورس کی طرف سے ڈی سی آفس مظفرآباد اور سنٹرل پریس کلب کے صدر کو ٹاسک کے احداف اور لائحہ عمل پر خصوصی بریفنگ دی گئی جبکہ عوام میں بھی مفت ماسک اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔

ٹاسک فورس کے کنونئر خورشید احمد عباسی نے بتایا کہ ہم نے خدمت کے جربے کے تحت اپنی مہم شروع کر دی ہے حکومت کے شانہ بشانہ انتطامیہ کے ساتھ ملکر عوام کا تحفظ اور خدمت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی حالات کنٹرول میں ہیں پہلی ترجیح عوام میں آگاہی ہے ہر مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کر رکھا ہے جس سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں