آزادکشمیر:تعلیمی اداروں میں 31مئی تک چھٹیاں,کورونا متاثرین کیلئے خصوصی فنڈ قائم

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں میں میں چھٹیوں میں 31 مئی تک توسیع دیدی گئی-

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی ہدایت پر کرونا متاثرین کی مدد کے لیے خصوصی فنڈ قائم کردیا گیا

فنڈ میں وزیراعظم آزادکشمیر وزرا اپنی آدھی ماہ کی تنخواہ جمع کروائیں گے.

آزادکشمیر ہائیکورٹ کے ججز نے بھی فی کس دولاکھ روپے فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کردیا-

قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے اکاونٹنٹ جنرل کو خط لکھ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں