ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے 8 مریض جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں اب تک 417، پنجاب میں 323، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 84، خیبر پختونخوا میں 121جب کہ اسلام آباد میں 25 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب؛
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی کا ایک اور اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے جب کہ اجلاس میں لاک ڈاون پر مشاورت ہوگی اور ٹرانسپورٹ کی بندش سمیت کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں