کشمیر مارکیٹنگ نے آزاد کشمیر حکومت سے کشمیراینٹی کرونا ٹاسک فورس کو ریاست بھر میں امدادی سرگرمیوں جاری رکھنے کیلئے اجازت مانگ لی

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹد کے ویلفیئر فنڈ سے قائم کی گئی کشمیر اینٹی کرونا ٹاسک فورس کی سرگرمیوں جاری ہیں، ضلع مظفرآباد کے اندر مختلف علاقوں میں مفت ماسک، سینیٹائزرز، گلوز ،پمفلٹ اور حفاظتی کٹس کی تقسیم، قرنطنیہ سنٹر میں مزید 50 مکمل حفاظتی کٹس پہچا دی شہر گئیں ، تمام تھانوں میں بھی حفاظتی سامان پہنچا دیا گیا.

مہاجر کیمپوں اور کچی آبادیوں میں کشمیر اینٹی کرونا ٹاسک فورس کے رضاکاروں کی آکہی مہم مفت ماک، سینیٹائزرز، پمفلٹ تقسیم کئے گئے مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کنونئر کشمیر اینٹی کرونا ٹاسک فورس خورشید احمد عباسی نے کہا کہ ضلع مظفرآباد میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں پورے آزاد کشمیر میں سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے حکومت کی اجازت کے منتطر ہیں.

خورشید عباسی نے کہا کہ ہم نے تمام اضلاع کے لیے حفاظتی سامان رکھا ہوا ہے ، محدود وسائل کے باوجود تمام اضلاع میں کٹس، ماسک اور سینیٹائزرز پہنچائیں گے. آزاد کشمیر بھر سے کشمیر اینٹی کرونا ٹاسک فورس کے رضاکاروں کا جزبہ مثالی ہے کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹد اس جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں