کوٹلی:لاک ڈاؤن میں پولیس کے خوف سے بھاگنے والا نوجوان کھائی میں گرنے سے جاں بحق

کوٹلی(نیوزڈیسک) لاک ڈاؤن میں پولیس کے خوف سے بھاگنے والا نوجوان کھائی میں گر گیا، پمز لے جاتے راستے میں چل بسا.

لاک ڈاون پر سختی سے عمل کروانے پرپولیس تھانہ کوٹلی موبائل ٹیم کا درس شریف گلہار کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے نوجوانوں پر تشدد۔خوف سے بھاگ کر ایک نوجوان گہری کھائی میں جا گرا۔

گرنے سے نوجوان کی دونوں ٹانگیں بازو ٹوٹ گئیں جسم کی ہڈیوں سمیت سر پر گہری چوٹیں آنے سے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے اسلام آباد ریفر کر دیا اسلام آباد جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا واقعہ میں جان بحق ہونے والے نوجوان کا نام ذیشان ایوب بتایا جاتا ہے جوگلہار کالونی کے قریب رہائش پذیر ہے متوفی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان پر بلا وجہ تشدد کرنے اور اسے موت کے منہ میں دھکیلنے پر ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں