ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1179 ہوگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1179 تک جاپہنچی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے 421 ، پنجاب میں 394 ، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں 123، گلگت بلتستان میں 84، اسلام آباد میں 25 اور آزاد کشمیر سے ایک مریض ہے۔ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا 3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

سندھ اور بلوچستان میں مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ پنجاب میں محکمہ اوقاف نے جمعہ مبارک کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت نماز جمعہ میں بچوں، عمر رسیدہ اور بیمار لوگوں کو آنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کے لیے حکومت کے50 ارب اعلان کے باوجود اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر عملے کو فیس ماسک، گلوز اور ہینڈ سینی ٹائزر کی عدم فراہمی کے باعث عملے اور شہریوں کے کرونا سے متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں